
لودھراں : ڈی پی او حسام بن اقبال نے کہا ہے کہ الیکشن ڈیوٹی میں لاء اینڈ آرڈر برقراررکھنا پولیس کی ذمہ داری ہے انہوں نے یہ بات ریٹرننگ افسران کے آفس کا وزٹ کرتے ہوئے کہی ہے ڈی پی او نے درخواستیں جمع ہونے والے انتخابی عمل کو چیک کیا.
انہوں نے سیکورٹی معاملات فول پروف بنانے کی ہدایات جاری کیں بعد ازاں ڈی پی او لودھراں حسام بن اقبال نے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی میٹنگ میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفسیر عدنان ظفر اور سٹاف نے شرکت کی ،انہوں نے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔