FeaturedNewsPakistan

افغانستان کے زلزلہ متاثرین سے اظہار ہمددری کے لیے ریحام خان کی پاکستان میں افغان سفیر سے ملاقات

اسلام آباد: افغانستان کے زلزلہ متاثرین سے اظہار ہمددری کے لیے متحرمہ ریحام خان کی پاکستان میں افغان سفیر سے ملاقات۔

تفصیلات کے مطابق، ملاقات میں افغانستان میں حالیہ زلزلے میں جان بحق ہونے والے افراد کے لیے مغفرت کی دعا کی گئی اور زلزے میں زخمی ہونے افراد کے لیے جلد صحتیابی کی دعا کی گئی۔

ملاقات میں متحرمہ ریحام خان عالمی برداری پر زور دیا کہ عالمی برادری موجودہ حالات میں آگے بڑھ کر افغانستان میں زلزلہ متاثرین کی مدد کرے۔

ملاقات میں متحرمہ ریحام خان نے پاکستان حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ بھی اس سلسلے میں افغانستان کی مدد کرے۔متحرمہ ریحام نے کہا مشکل کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم افغانستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

ریحام خان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں امن ہو گا تو پاکستان میں امن ہو گا۔افغانستان میں اس وقت لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔لوگوں کے پاس کھانے کے لیے ہو گا پھر تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

Raja Furqan Ahmed

Raja Furqan Ahmed is the News Editor of The Pakistan Daily.

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button